کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی زینب مارکیٹ میں سردیوں کی مناسبت سے نئے اسٹائل کی جیکٹس خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، اس کے علاوہ لیدر اور فر کوٹس کی بھی وسیع رینج دستیاب ہے۔
کراچی کی زینب مارکیٹ مغربی انداز کے کپڑوں کی خریداری کے لیے ہمیشہ سے ہی ملک بھر کے خریداروں کی اولین پسند رہی ہے۔ مقامی خریداروں کے علاوہ غیر ملکی بھی یہاں سے ملبوسات خرید کر ساتھ لے جاتے ہیں۔
حالیہ سردیوں کے مقبول ترین فیشن کے مطابق یہاں پفر جیکٹس کی دستیابی نے فیشن لوورز کی مشکل آسان کر دی ہے جو کہ ڈیزائنر اسٹورز سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
دوسری جانب خریداروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں مزید کم ہونی چاہئییں۔ زینب مارکیٹ میں لیدر اور فر کوٹس کی بھی وسیع رینج دستیاب ہے جن کی قیمتیں دکانداروں کے مطابق کم از کم 3 ہزار روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے بھی ہیں۔