کراچی: (دنیا نیوز) ملیر پولیس نے شرافی گوٹھ سے 20سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے 20سالہ لڑکی کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مقتول لڑکی کے والد کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم راشد نے قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، ملزم اور مقتولہ ایک ساتھ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔