چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پولیس نے لاہور روڑ چونگی کے قریب کارروائی کی ہے۔ مخبری پر دوران ناکہ بندی بین الاضلاعی منشیات سمگلر سے 1 من سے زائد چرس اور افیون برآمد کرلی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مخبری پر ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزم نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک من سے زائد چرس اور افیون چھپا رکھی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بین الاضلاعی منشیات سمگلر ذیشان ولد محمد اسلم اسلام آباد کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہا ہے ملزم چرس اور افیون جھنگ لے جارہا تھا۔
ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ڈی پی او بلال ظفر کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل ہیں۔