پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، اسمگل شدہ ہتھیار، ایرانی ڈیزل اور چرس برآمد

Published On 20 January,2021 11:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کیخلاف مختلف کارروائیاں، وندر اور پسنی سے ہتھیار، غیرقانونی ایرانی ڈیزل اور چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وندرمیں کوچ سے ساڑھے سات کلو گرام چرس اور ساڑھے چار کلو گرام افیون برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔  وندر کے قریب زمین میں دفن ہتھیار برآمد کیے گئے۔ ہتھیار کسی دہشتگرد کارروائی میں استعمال ہونے تھے۔

پسنی کے قریب غیر قانونی17 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات، ہتھیار، ایرانی ڈیزل کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔