کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد وائٹ کرولا گینگ بڑی ڈکیتیوں کے وارداتوں میں ملوث نکلا۔ گروہ نے ایک سال کے دوران دس سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتیں کیں۔
کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 ملزموں کو گرفتار کیا۔ ون فائیو کو شہر میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔ علاقے کی ناکہ بندی کے درمیان ملزمان اور پولیس کا مقابلہ ہوا تھا۔
گرفتار7 ملزمان انتہائی مطلوب اوربڑی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔ گروہ کا سرغنہ عزیزالرحمان بھی گرفتارملزمان میں شامل ہیں۔ ملزم ماڈل تھانہ فیروزآباد کے ہاتھوں تیسری مرتبہ گرفتار ہوا ہے۔ دنیانیوز نے وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز تفصیلات کیساتھ حاصل کرلیں۔ گرفتار ملزمان پی ٹی آئی ایم این اے کے دفتر پر ڈکیتی میں بھی ملوث نکلے۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران42لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا۔
گروہ نے ایک سال کے دورن 10 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کی۔ ملزمان نے کارساز پر جاپان لینگویج سینٹر میں بھی ڈکیتی کی۔ ملٹی نیشنل کمپنی کے سروس سنٹر پر بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ گرفتار ملزمان میں 3 افغان نیشنل اور 4 لوکل پاکستانی شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔