فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آبادمیں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے طالبعلم ٹرین کی زد میں آ کر چل بسا۔
فیصل آباد کےعلاقے سمن آباد میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج میں زیر تعلیم ڈجکوٹ کا رہائشی 19سالہ صائم نامی طالبعلم ٹک ٹاک بناتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا اور ٹرین کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سمن آباد پولیس نے لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔