کراچی: مجبور لڑکیوں کو نوکری اور مدد کا جھانسہ دیکر عزت لوٹنے والا ملزم گرفتار

Published On 18 January,2021 12:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مجبور لڑکیوں کو نوکری اور مدد کا جھانسہ دے کر عزت لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس نے داود چورنگی سے ملزم حاجی شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مومل نامی لڑکی نے مقدمہ درج کروایا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے والد بیمار تھے، میں نے حاجی شہزاد سے مدد مانگی تھی۔

حاجی شہزاد نے مدد کا جھانسہ دیکر اپنی رہائش گاہ بلایا۔ میری عزت لوٹنے کی کوشش کی گئی، میں نے وہاں سے بھاگ کر عزت بچائی۔ پولیس نے شواہد کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم حاجی شہزاد کو گرفتارکرلیا۔