نارووال: (دنیا نیوز) نارووال میں بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کیلئے خواتین اور بچوں کو تھپڑوں، لاٹھیوں اور مکوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے نواحی گاؤں بکروال کے رہائشی محنت کش محمد صدیق کے گھر بااثر افراد داخل ہوئے۔ ملزمان نے زمین پر قبضہ کرنے میں ناکامی پر گھر میں موجود خواتین کو تھپڑوں، مکوں لاٹھیوں اور ڈںڈوں سے شدید زودکوب کیا۔
ملزمان کے تشدد سے روبینہ بی بی اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بااثر ملزمان کے تشدد سے زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو تحصیل ہسپتال شکر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ واحد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان محمد سعید علی اکبر، سلمان علی، محمد خالد، محمد قاسم اور رشید احمد سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ کوٹ نیناں میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ نیناں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔