سیالکوٹ: (دنیا نیوز) ڈی پی او آفس کے باہر پاگل شخص نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا روڈ بند کر دیا، پچاس روپے دیکر پولیس نے روڈ کلئیر کروایا۔
ڈی پی او آفس کے باہر پاگل شخص نے بیرئیر لگا کر سڑک بلاک کر دی۔ پاگل شخص اینٹ پکڑ کر لوگوں کو گالیاں دیتا رہا۔ پاگل شخص کی حرکتیں دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
مقامی پولیس نے پاگل شخص سے مذاکرات کئے جو ایک گھنٹے بعد کامیاب ہوئے۔ روڈ کھولنے کی عوض پاگل شخص نے پولیس سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی اور 50 روپے حاصل کرکے عوام کی جان چھوڑی۔
پاگل شخص کی وجہ سے کچہری چوک میں دونوں اطراف سے ٹریفک بری طرح جام ہو گئی تھی۔ پاگل شخص 50 روپے حاصل کرنے کے بعد گانے گاتا ہوا اپنی نئی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔