کراچی: باڑہ مارکیٹ کے دکانداروں سے لڑائی، پولیس اہلکار ہوائی فائرنگ کرکے رفوچکر

Published On 14 January,2021 02:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی صدرکی باڑہ مارکیٹ میں دکاندار اور پولیس اہلکار لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار ہوائی فائرنگ کر کے رفوچکر ہو گئے۔

باڑہ مارکیٹ کے دکانداروں اورپولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران ددکاندار معمولی زخمی ہوئے جس کے بعد دکانداروں نے پولیس موبائل کو گھیر لیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس اہلکاروں کونکلنے کے لئے ہوئی فائرنگ کرنا پڑی، علاقہ پولیس کا کہناہے کہ معاملہ کی چھان بین جاری ہے، تحقیقات کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔