پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ، 16 ملزمان گرفتار

Published On 14 January,2021 10:57 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) صادق آباد پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے والے 9جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان، ابراہیم، ریاست، عمران، شاہد، عرفان، گل، مزمل اور بابر شامل ہیں۔ ملزمان سے 35ہزار 350روپے، 8موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے، صدر واہ پولیس نے 7جواریوں شاہد، یاسر، صلاح الدین، حمزہ، شوکت، علیم اور کامران کو گرفتار کر کے 12ہزار 500روپے، 7موبائل فون اور تاش کے پتے بر آمد کر لئے۔

ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
 

Advertisement