راولپنڈی:(روزنامہ دنیا) کنٹرولر جنرل اکائونٹس خرم ہمایوں نے اپنے گھرپر خود کشی کر لی، ان کے خلاف ٹیکسوں کے حوالے سے نیب انکوائری چل رہی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خرم ہمایوں تھانہ روات کے علاقہ میں نجی ہائوسنگ سو سائٹی میں رہائش پذیر تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ خرم ہمایوں نے خود کوسرپرگولی ماری اورموقع پر دم توڑ د یا،پولیس کو ان کے خانساماں افضل نے بتایا کہ خرم ہمایوں کی اہلیہ اور بچے دو دن سے شہر سے باہر تھے اور وہ ذہنی دبائو کا شکار تھے ۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خرم ہمایوں کے خلاف نیب میں انکوائری جاری تھی،ان پر ٹیکسوں کے حوالے سے الزامات تھے ،وہ اس انکوائری اور گھریلو مسائل کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے بہت پریشان تھے ۔