پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ: ڈی جی آئی ایس پی آر

Published On 07 January,2021 03:20 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ فتح ون میزائل 140 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ون میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل سسٹم سے دشمن کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، فتح ون میزائل روایتی وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے مبارکباد دی ہے۔

 

Advertisement