اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ سپاہی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے بھارتی فوج کا بھرپور جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ سپاہی مختیار جام شہادت نوش کر گئے۔