کراچی: گلشن اقبال میں دکان پر ڈکیتی، ملزمان نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

Published On 13 January,2021 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کے دوران ملزمان نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔

واردات کے دوران دکاندار سے 25 ہزار روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے کے باوجود پولیس ملزمان کو نہ پکڑ سکی۔
 

Advertisement