کراچی: پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا

Published On 11 January,2021 04:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ سے پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں اعجاز،امجد اور تنویر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے سے ملزمان کا گروہ شہری کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔ گشت پر مامور پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے شہری کے گھر سے لوٹا گیا تمام سامان برآمد کیاگیا۔ گرفتار ملزمان نے تفتیشی کے دوران گھروں میں لوٹ مار کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 

Advertisement