کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن بوٹ سے برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے، ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی فیصل صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن آل حماد نامی بوٹ سےبرآمدکی۔۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کچھ ملزمان کو پکڑا گیا جبکہ کچھ ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان اکثر بوٹ کو آگ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں قیمت اربوں روپے ہے۔