72 کنال زمین واگزار مالکان کے حوالے، قبضہ گروپ کے 14 افراد گرفتار

Published On 11 January,2021 12:45 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی 72 کنال زمین ہتھیانے والے قبضہ گروپ کوگرفتار کرکے 72 کنال زمین واگزار کرا کر اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں قبضہ گروپ نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عامر، رفیق، اللہ وسایا، مختار، طارق اور مزمل حسین سمیت 14 ساتھیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور ان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

 

Advertisement