کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں زین آفندی کے قتل ہونے کا معاملے پرکراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے، پولیس حکام نے معاملے کی جانچ کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایڈ یشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن مقتول زین آفندی کی رہائشگاہ پہنچے اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی کے پوتے ڈکیتی مزاحمت پر قتل
دوسری جانب پولیس حکام نے معاملے کے حل کے لیئے ایس ایس پی ایسٹ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی میں ایس پی جمشید فاروق بجارانی،ڈی ایس پی درخشاں،ایس ایچ او فروز آباد،ایس ایچ او جمشید ٹائون اور ایس آئی او شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی ملزمان کو گرفتار کرکے کراچی پولیس چیف کو رپورٹ پیش کریں گی۔
یاد رہے گزشتہ روز مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین آفندی جاں بحق ہوگئے تھے۔