لاہور: (لاہور نیوز) پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل رمل علی تشدد کا نشانہ بن گئی۔ ان کا کہنا ہے بااثر ملزم نے سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔ جہانزیب خان نامی شخص نے تشدد کیا، انصاف دلایا جائے۔
رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھے آئے روز تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رمل علی نے ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کیا کہ اس پیغام کے بعد میری جان کو خطرہ ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اٹک سے تعلق رکھنے والا بااثر شخص جہانزیب خان ہو گا۔
رمل علی نے الزام عائد کیا مجھے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ماڈل رمل علی نے فلمز، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لیے بے پناہ کام کیا۔ رمل علی نے میڈیا اور انصاف دینے والے اداروں سے مدد مانگ لی۔