کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے حکام کی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن سائوتھ ریجن کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام نے کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزم منیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حکام ایف آئی اے کے مطابق معاملےمیں ملوث ملزم منیر احمدخان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزم پر2کروڑ 22 لاکھ سےزائد کی خورد بدر کا الزام ہے جبکہ ملزم کے اکاوُنٹ میں 2011 سے 2020 کے دوران 10کروڑروپے منتقل ہوئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پرکراچی میں دو مقامات پرجائیدادیں بنانے کا بھی الزام ہے جبکہ ملزم نجی کمپنی میں وئیر ہاوس انچارج کی ڈیوٹی انجام دیتا ہے،ملزم منیر احمد خان پنجاب کالونی کا رہائشی اور پہلے سے مقدمےمیں گرفتارہے۔