لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو قتل کر دیا گیا، دونوں کی لاشیں گندے نالے سے ملیں۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔
چھبیس نومبر کو گھر سے بازار جانے والے عابدہ اور وآپس نہ لوٹیں تو اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کچھ دن بعد دونوں کی لاشیں گندے نالے سے الگ الگ مقامات سے ملیں۔ ساجدہ چار بچوں کی ماں تھی جبکہ عابدہ کی ایک بیٹی ہے۔
مقتولہ خواتین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، کب اور کہاں دونوں بہنوں کے ساتھ کیا ہوا، کچھ علم نہیں۔ پولیس نے دونوں بہنوں کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے لیکن قتل کی حتمی وجوہات اور ملزم کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔