کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، قتل اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 05 January,2021 11:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران قتل کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران قتل کی وارداتوں اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم دانش عرف دانی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ 400 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔

ملزم پرانا گولیمار میں دکان سے ماہانہ بھتہ بھی وصول کرتا رہا اور 4 سے زائد منشیات فرشوں کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement