کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

Published On 04 January,2021 04:13 pm

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے وسیم عرف بھایا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران احمد علی مگسی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 7 دسمبرکو ساتھیوں کے ہمراہ بہادرآباد میں بلڈر کو بھتے کی پرچی دی تھی۔

ترجمان کے مطابق واردات کے وقت ملزم اور ساتھیوں کے پاس اسلحہ اور دستی بم موجود تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
 

Advertisement