کراچی: ابراہیم حیدری میں منشیات کیخلاف آپریشن، 100 کلو گرام آئس ضبط

Published On 04 January,2021 01:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پاک بحریہ اور انٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 100 کلو آئس برآمد کر کے تحویل میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے100کلو گرام آئس تحویل میں لی۔

ضبط کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے، منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئیں۔
 

Advertisement