قصور: (روزنامہ دنیا )سٹی پھولنگر کے محلہ صابر ی کے نزدیک ایک اوباش ملزم نے سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر ایک جواں سالہ لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شگفتہ نور نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم مبشر اﷲ نے اس کو جھانسہ دیا کہ وہ اس کو سرکاری نوکری دلوائے گا اور اسے کار میں بیٹھاکر ایک نامعلوم مقام پر لے گیا اور اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،شگفتہ نو ر نے مزید بیان کیا کہ ملزم مبشر اﷲ نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ۔