کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے سال 2021ء کا پہلا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو نے بتایا کہ گلشن کے علاقے میں کاروائی کے بعدعبدل قدیم نامی ملزم کو تیرہ سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پرگرفتار کیا،ملزم پیشے سے قاری ہے،ملزم بچی کو ہراساں کرنے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو کے مطابق ملزم تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا،رقم نہ دینے پرتصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکیاں دے رہا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔