پشاور: کے پی فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، 700 کلو مضرصحت مکھن برآمد

Published On 31 December,2020 10:27 am

پشاور: (دنیا نیوز) کےپی فوڈ اتھارٹی نے پشاورمیں کارروائی کے دوران جعلی مکھن تیار کرنے والی ایک فیکٹری کوسیل کر دیا، فیکٹری سے 700 کلو مضرصحت مکھن برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور یکہ توت کے علاقے میں کارروائی کے دوران جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ فیکٹری میں بناسپتی گھی سے مکھن تیار کیا جارہا تھا، ہنگو میں مختلف بیکریوں کا جائزہ لیا گیا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، زائد المعیاد اشیاء بیچنے پر800 کلو سے زائد مضر صحت اشیاء تلف کی گئیں۔

مردان میں کالج چوک اور بینک روڈ پر مصالحہ جات اور بیکریوں کے جائزے کے دوران تین بیکریریوں کو سیل کرتے ہوئے 18 کلو چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا۔