کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سال نو پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ایک اور حکمنامہ جاری کردیا۔ کراچی پولیس نے ذمےدار شہریوں سے واٹس ایپ کے ذریعے مدد مانگ لی۔
کراچی میں سال نو کے موقع پر پولیس نے ذمے دار شہریوں سے واٹس ایپ کے ذریعے مدد مانگ لی۔۔پولیس نے شکایت درج کرانے کیلئے خصوصی واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع سب سے پہلے ون فائیو مدد گار کو دی جائے اورشہری خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی ویڈیو بنائے اور پولیس کے جاری کردہ واٹس ایپ نمبر پر دے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا کوئی بھی ہو کارروائی عمل میں لائی جائے گی صرف فائرنگ نہیں بلکہ اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی جبکہ تمام متعلقہ تمام افسران کو حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فوری گرفتاری اور مقدمہ درج ہوگا شہری نئے سال کو انجوائے کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں۔