پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں حساس اور سرکاری ادارے نے کوہاٹ روڈ پر بڑی کارروائی میں حساس اداروں کی جعلی دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
پشاور کے کوہاٹ روڈ پر حساس اور سرکاری ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے حساس اور سرکاری اداروں کی جعلی مہریں، شناختی کارڈ اوردیگر سامان برآمد ہوا۔
ملزم نے مختلف سرکاری اداروں کی جعلی مہریں بنا رکھی تھیں، ملزم جعلی مہریں لگا کر تصدیق بھی کرتا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔