شجاع آباد: پسٹل کی صفائی کے دوران گولی چل گئی، ماں جاں بحق، بیٹا گرفتار

Published On 28 December,2020 04:22 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) ذرا سی بے احتیاطی نے دنیا اجاڑ دی، شجاع آباد میں مبینہ طور پر پسٹل کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے ماں جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے سکندر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پر بیٹے کی طرف سے مبینہ طور پر پستول کی صفائی کے دوران گول چل گئی جس کے باعث ماں موقع پر چل بسی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک کے نمونے اور شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، نوجوان کو ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق وقوعہ اور ملزم کا بیان مشکوک لگتا ہے تحقیقات جاری ہیں۔