کراچی: پولیس مقابلے میں ایک اہلکار زخمی، دیگر حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published On 28 December,2020 02:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ دیگر حادثات و واقعات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار پرویز احمد اسٹریٹ کرمنل کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے، اسنیپ چیکنگ پر کھڑے اہلکاروں نے روکا تو ملزمان نے فائرنگ کی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سائٹ اے تھانہ کا ہیڈ محرر پرویز زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب موسیٰ لین کھڈا مارکیٹ کے قریب ایک شخص نے خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت شاہد حسین کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ ادھر ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کی شناخت نہ ہوسکی، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔