سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر بہنوئی نے فائرنگ کر کے دو سالوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں میں شاہد مسیح کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو بیوی اپنے میکے آئی تھی، اسی وجہ سے شاہد نے طیش میں آکر اپنے دو سالوں طلعت اور سٹیفن کو موت کے گھات اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سالوں کو قتل کرنے کے بعد شاہد مسیح نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔