لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی، کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان شہباز شریف کی اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات نہ کرنے میں بھی ان کی مرضی شامل ہوتی ہے، بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں، ہر موقع پر اپنے مفاد کے لیے جھوٹ بولنا آل شریف کی عادت ثانیہ بن چکی ہے، بیگم صفدر اعوان سمیت شریف خاندان ذہنی سکون کے لیے سائیکاٹرسٹ سے مدد لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کے غبارے سے آصف زرداری اور شہباز شریف نے ہوا نکال دی، شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں۔