کراچی: پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر لیے

Published On 24 December,2020 04:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شاہراہ نورجہاں میں پولیس کی کارروائی میں تین منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس کی کاروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے.ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں.گرفتار ملزمان میں شہریار عرف کیلا ، عبید اور بلال شامل ہیں.

دوسری طرف مائی کلاچی روڈ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش ملی.لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی.

ادھر کریم آباد پل کے نیچے نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے.لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا.تاہم حادثے کا زمیدار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔