کراچی:سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے سکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Published On 23 December,2020 08:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک جام کے دوران لوٹ مارکرنے والے ہوجائیں ہوشیار۔ سپیشل سیکورٹی یونٹ نے سڑیٹ کرائم کی وارداتوں کوروکنے کے لیئے سکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اب لیٹرے بھاگ نہیں پائیں گے۔ بے ہنگم ٹریفک میں لوٹ مار کرنے والوں کی شامت آگئیں۔ اب شہر کے سڑکوں پر اسکیٹنگ فورس کے جوان نظر آئیں گے۔

سپیشل سیکورٹی یونٹ نے اسڑیٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لیئے سکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سکیٹنگ فورس پر مشتمل جوان ٹریفک جام اورمخصوص حالات میں سکیٹنگ کرتے متاثرہ مقام پر پہنچیں گے اور شہریوں کی مدد کریں گے۔

ایس ایس یو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فورس دس خواتین اوردس مردوں پر مشتمل ہوگی، جوانوں کو اسکیٹنگ کے دوران فائرنگ کرنے اور سیڑھیوں سمیت رکاوٹیں عبورکرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

سکٹنگ فورس کمانڈو کاکہناہے مشقوں سے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں مزید مدد ملے گی۔

سپیشل سیکورٹی یونٹ حکام کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کےبعد دیگر جوانوں کو بھی اسکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔