کسٹمز کلکٹریٹ اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزل ضبط

Published On 21 December,2020 09:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ہمسایہ ملک ایران سے ڈیزل کی سمگلنگ کیخلاف کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے ایف سی کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزل ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کی گئی، کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے ایف سی کے ساتھ کارروائی کی، پنچگور میں چھاپہ مارا گیا اور ایرانی ڈیزل کے بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تین لاکھ 56 ہزارلیٹرڈیزل ضبط کر لیا گیا، نو ٹرکوں، ٹینکرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ 56 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

کسٹمز گوادر نے ایرانی ڈیزل اورآئل ٹینکرز قبضہ میں لیکرکارروائی شروع کردی۔ ایک ماہ میں پنچگور کسٹمز نے 5 لاکھ 53 ہزار سے زائد لیٹر ڈیزل ضبط کیا۔