جیکب آباد: تعلیم یافتہ نوجوانوں کا منشیات کے دھندے میں استعمال ہونے کا انکشاف

Published On 19 December,2020 04:52 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) تعلیم یافتہ نوجوانوں کا منشیات کے دھندے میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیکب آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ منشیات سمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات سمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرنا شروع کردیا۔۔ جیکب آباد سے گرفتار ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان سے منشیات کراچی پہنچائی جاتی ہے، گرفتار سمگلر دانیال نے کہا کہ خلجی نامی منشیات سمگلر پارٹیاں بھی کراتا ہے۔ پارٹیوں میں بااثر افراد اور اعلی سرکاری افسر بھی مدعو ہوتے ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ لگژری گاڑیاں منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہوتی ہیں ایک کھیپ پہنچانےکے لاکھوں روپے ملتے ہیں۔ منشیات کی کھیپ گلستان جوہر کراچی میں پہنچانی تھی۔

گرفتار سمگلرنے مزید کہا کہ گلستان جوہر سے ڈیفنس کلفٹن اور دیگر علاقوں میں ترسیل کی جاتی ہے۔ بلوچستان سے جیکب آباد تک چوکیوں پر اہلکار رشوت وصول کرتے ہیں۔