کراچی: پولیس نے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

Published On 17 December,2020 02:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی تبدیل کرنےوالے ملزم کو گرفتارکرلیا

کراچی میں جوہر آباد پولیس نے کارروائی کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا سافٹ وئیر ماسٹر گرفتار کر لیا۔ ملزم خود ہی موبائل فون چھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کردیتا تھا جس سے پولیس اور دیگر اداروں کو فون ٹریس کرنے میں دشواری ہوتی تھی۔

ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، سافٹ وئیرز اور 10 موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔