کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پرموٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان چل بسا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر 22 سالہ نوجوان رحمت اللہ اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ راستے میں 2 مسلح رہزنوں نے اسے روک پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کے دوران نوجوان نے مزاحمت کی تورہزنوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا اور راہزن موٹرسائیکل نہیں لے جا سکے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئےسول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ متعلقہ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔