کراچی: اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Published On 16 December,2020 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیاں کیں، اے این ایف نے سکھر روہڑی ریلوے سٹیشن پر کارروائی کر کے ملزم حیات اللہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 30 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق سعیدآباد بلدیہ ٹاون سے تنویر نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے 120 گرام ہیروئن، 70 گرام آئس برآمد کی گئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پورٹ قاسم سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمد کی گئی، ہیروئن مشکوک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی اور برطانیہ اسمگل ہونا تھا۔