کراچی: (دنیا نیوز) پولیس افسر ٹارگٹ کلر اور ایم کیو ایم لندن کا اہم کارندہ نکالا، سپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار اے ایس آئی نے سب بتا دیا۔ جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے شہزاد پرویز نے سنسنی خیر انکشافات کر دیئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس افسر شہزاد پرویز سیاسی بنیاد پر پہلے سرکاری نوکری اور پولیس میں بھرتی ہوا، ایم کیو ایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ کیلئے 11 رکنی ٹیم بنا رکھی ہے، ارشد عرف چھوٹا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج ہے، ٹیم میں یوسف عرف بابے، آصف کالا، ارشد سنکی، گوگا، صفدر عرف لنگڑا شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈنگ کا بھی انکشاف کیا، ملزمان کا ای میل کی مدد سے رابطہ رہتا ہے، کورنگی لانڈھی میں ارشد چھوٹا نے 5 سیاسی مخالفوں کو قتل کیا، ملزمان نے بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں روپے آپس میں تقسیم کئے۔