لاہور: (روزنامہ دنیا )لاہور کے مختلف تھانوں کی حدود میں پانچ نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے کارروائی ورثا کے سامنے آنےسے مشروط کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قلعہ گجر سنگھ سے 45 سالہ ،باغبانپورہ سے 35سالہ ، بھاٹی گیٹ سے 45 سالہ ،مزنگ اورا کبری گیٹ سے 30 سالہ نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ہے ۔ تاحال کسی کی بھی شناخت نیںا ہوسکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔