منڈی بہاء الدین: (دنیا نیوز) دو مسلح ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کر کے بنک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی کیش چھین لی۔ کیش بنک سے مرالہ برانچ میں منتقل کی جا رہی تھی، ڈاکوؤں کی سیدھی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاء الدین میں بینک سے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ نامعلوم دو مسلح ڈاکوؤں نے نینشل بنک سے مرالہ برانچ کیلئے منتقل کی جانے والی ایک کروڑ روپے سے زائد کی کیشن چھین لی۔
اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر بنک گارڈ غلام عباس موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا گارڈ عارف شدید زخمی ہوگیا جیسے فوری ریسکیو نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی، شہر میں گذشتہ ایک ہفتے سے درجنوں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری یے اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہی ہے۔