رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں واقع نجی ہسپتال میں سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجےمیں 8 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔