لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کرا دی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کٹھ پتلی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی پر امن تحریک سے خوفزدہ ہے، موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا لبادہ اوڑ چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پنجاب پولیس اور انتظامیہ لیگی رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کے ان غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا نوٹس لیا جائے، عدالت پولیس اور انتظامیہ کو لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے فوری روکنے کا حکم دے۔