لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے، عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بھی بری طرح ناکام ہوگی، اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، عوام کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست میں کوئی جان نہیں، ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کرنے کا حوصلہ۔