وزیراعلی عثمان بزدار بھی ارطغرل غازی ڈرامے کے دلدادہ نکلے

Published On 12 December,2020 06:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی ڈرامے ارطغرل غازی کے دلدادہ نکلے۔ وزیر اعلی نے ڈرامے کے مرکزی کردار اینگن التان کی اداکار ی کی تعریف کی۔

ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اینگن التان کی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں خوبصورت اداکاری کی تعریف کی۔ ترکش اداکار اینگن التان نے پاکستانیوں کی اپنے لیے محبت پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر بھی کیا ترکش اداکار کی وطن واپسی سے قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔
 

Advertisement