لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا وبا سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن پی ڈی ایم جماعتوں کو صرف اپنے ایجنڈے کی فکر ہے، اپوزیشن کی منفی سیاست پر شدید افسوس ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے ،بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی پارٹنر بنا لیا ہے۔ اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ایک طرف کرونا سے ہسپتال بھر رہے ہیں ،اموات میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری طرف اپوزشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے ،اپوزیشن اپنی کرپشن کے وائرس سے بچنے کے لئے قوم کو کورونا وائرس کا شکار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کا کوئی ایحنڈا نہیں، اپوزیشن صرف اور صرف اپنے کرپشن کے کیسز کئ فائلز کو بند کروانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کورونا تو بڑھ سکتا ہے اپوزیشن کی این آر او کی خواہشن پوری نہیں ہوُسکتی۔ زندہ دلان لاہور آج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے، قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔