لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت آسان اقساط پر لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ 8 ہزار کنال اراضی پر مجموعی طور پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ ایل ڈی اے فلیٹ کم آمدن والے طبقات کو آسان شرائط پر دئیے جائیں گے اور ان فلیٹس کی کم سے کم قسط 15 ہزار روپے ماہانہ ہوگی اور 20 برس میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
35,000 apartments Naya Pakistan Housing Project, with affordable instalments plan, will be starting soon in Lahore InshaAllah pic.twitter.com/d16yGbENwi
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) December 15, 2020
واضح رہے نئے بجٹ میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اپارٹمنٹس کے لئے مختص یہ رقم کسی اور منصوبے پر خرچ نہیں کی جائے گی۔ یہ اپارٹمنٹس موضع ہلوکی میں تعمیر کئے جائیں گے۔ یہاں پانچ مختلف کیٹیگریوں کے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے جن کا رقبہ 650 مربع فٹ سی 2200 مربع فٹ تک ہوگا۔